سموئیل ۱ 8 : 1 (URV)
جب ؔسموئیل بُڈھّا ہوگیا تو اپس نے اپنے بیٹوں کو اِسرائیلیوں کے قاضی ٹھہرایا ۔
سموئیل ۱ 8 : 2 (URV)
اُسکے پہلوٹھے کا نام یؔوئیل اور اُسکے دُوسرے بیٹے کا نام اؔبیاہ تھا۔ وہ دونوں بِیرؔسبع میں قاضی تھے۔
سموئیل ۱ 8 : 3 (URV)
پر اُسکے بیٹے اپسکی رہ پر نہ چلے بلکہ وہ نفع کے لالچ سے رِشوت لیتے اور اِنصاف کا خُون کر دیتے تھے۔
سموئیل ۱ 8 : 4 (URV)
تب سب اِسرائیلی بُزرُگ جمع ہو کر رؔامہ مین سؔموئیل کے پاس آئے ۔
سموئیل ۱ 8 : 5 (URV)
اور اُس سے کہنے لگے دیکھ تُو ضیعیف ہے اور تیرے بیٹے تیری راہ پر نہیں چلتے ۔ اب تُو کِسی کو ہمارا بادشاہ مقُرر کر دے جو اَور قَوموں کی طرح عدالت کرے ۔
سموئیل ۱ 8 : 6 (URV)
لیکن جب اُنہوں نے کہا کہ ہم کو کوئی بادشاہ دے جو ہماری عدالت کرے تو یہ بات سؔموئیل کو بُری لگی اور سؔموئیل نے خُداوند سے دُعا کی ۔
سموئیل ۱ 8 : 7 (URV)
اور خُداوند نے سؔموئیل سے کہا کہ جو کُچھ یہ لوگ تجھ سے کہتے ہیں تو اُسکو مان کیونکہ اُنہوں نے تیری نہیں بلکہ میری ھقارت کی ہے کہ میں اُنکا بادشاہ نہ رہُوں ۔
سموئیل ۱ 8 : 8 (URV)
جَیسے کام وہ اُس دِن سے جب سے میَں نے اُنکو مصر سے نکال لایا آج تک کرتے آئے ہیں کہ مجھےُ ترک کرکے اور معبوُودوں کی پرستیش کرتےرہے ہیں وَیسا ہی وہ تجھُ سے کرتے ہیں ۔
سموئیل ۱ 8 : 9 (URV)
سو تُو اُنکی بات مان تَو بھی سنجیدگی سے اُنکو خُوب جتا دے اور اُنکو بتا بھی دے کہ جو بادشاہ اُن پر سلطنت کریگا اُسکا طریقہ کَیسا ہوگا۔
سموئیل ۱ 8 : 10 (URV)
اور ؔسموئیل نے اُن لوگوں کو جو اپس سے بادشاہ کے طالِب تھے خُداوند کی سب باتیں کہہ سُنائیں۔
سموئیل ۱ 8 : 11 (URV)
اور اُس نے کہا کہ جو بادشاہ تُم پر سلطنت کریگا اُسکا طریقہ یہ ہوگا کہ وہ تُمہارے بیٹوں کو لیکر اپنے رتھوں کے لئِے اور اپنے رِسالہ میں نوَکر رکھّیگا اور وہ اُسکے رتھوں کے آگے آگے دَوڑ ینگے۔
سموئیل ۱ 8 : 12 (URV)
اور اُنکو ہزار ہزار کے سردار اور پچاس پچاس کے جمعدار بنائیگا اور بعض سے ہل جتوائیگا اور فصل کٹوائیگا اور اپنے لئِے جنگ کے ہتھیار اور اپنے رتھوں کے ساز بنوائیگا ۔
سموئیل ۱ 8 : 13 (URV)
اور تُمہاری بیٹیوں کو لیکر گندھن اور باورچن اور نان پز بنائیگا۔
سموئیل ۱ 8 : 14 (URV)
اور تُمہارے کھیتوں اور تاکِستانوں اور زَیتون کے باغوں کو جو اچھے سے اچھے ہونگے لیکر اپنے خِدمتگاروں کو عطا کریگا۔
سموئیل ۱ 8 : 15 (URV)
اور تُمہارے کھیتوں اور تاکِستانوں کا دسوا ں حِصہّ لے کر اپنے خوجوں اور خادِموں کو دیگا ۔
سموئیل ۱ 8 : 16 (URV)
اور تمہارے نوکر چاکروں اور لوَنڈیوں اور تُمہارے شِکیل جوانوں اور تُمہارے گدھوں کو لیکر اپنے کام پر لگائیگا ۔
سموئیل ۱ 8 : 17 (URV)
اور وہ تمہاری بھیڑ بکریوں کا بھی دسواں حصِہ لیگا۔ سو تُم اُسکے غلام بن جاؤگے۔
سموئیل ۱ 8 : 18 (URV)
اور تُم اُس دن اُس بادشاہ کے سبب سے جسے تُم نے اپنے لئِے چُنا ہوگا فریاد کروگے پر اپس دِن خُداوند تُم کو جواب نہ دیکگا۔
سموئیل ۱ 8 : 19 (URV)
تو بھی لوگوں نے سؔموئیل کی بات نہ سُنی اور کہنے لگے نہیں ہم تو بادشاہ چاہتے ہیں جو ہمارے اُوپر ہو۔
سموئیل ۱ 8 : 20 (URV)
تا کہ ہم بھی اَور سب قَوموں کی مانند ہوں اور ہمارا بادشا ہماری عدالت کرے اور ہمارے آگے آگے چلے اور ہماری طرف سے لڑائی کرے۔
سموئیل ۱ 8 : 21 (URV)
اور سموئیل نے لوگوں کی سب باتیں سُنیں اور اُنکو خُداوند کے کانوں تک پُنچایا ۔
سموئیل ۱ 8 : 22 (URV)
اور خُداوند نے سموئیل کو فرمایا تو اُنکی بات مان اور اُنکے لئِے ایک بادشاہ مقُرر کر۔ تب سمؔوئیل نے اِؔسرائیل کے لوگوں سے کہا کہ تُم سب اپنے اپنے شہر کو چلے جاؤ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: